حیدرآباد۔26۔اپریل(اعتماد نیوز)مرکزی وزیر و امیدوار محبوب نگر حلقہ پارلیمنٹ جئے پال ریڈی نے آج بی جے پی کے پی ایم امیدوار نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ
مودی کو حکومت چلانا نہیں آتا۔ آج انہوں نے محبوب نگر کے ہنواڑ منڈل میں روڈ شو منعقد کیا اور عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ بی جے پی اور تلگو دیشم دونوں سیاسی پارٹیاں تلنگانہ کے مخالف رہے ہیں۔ لہذا ان دو جماعتوں کو ووٹ نہ دیں۔